فلسطین کاامریکا سے غزہ میں اسرائیلی بمباری روکنےکے لیے فوری اقدامات کامطالبہ

رام اللہ ۔13نومبر (اے پی پی):فلسطینی ایوان صدر نے کہا ہے کہ غزہ کو فلسطین سے الگ کرنے کیاسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدرکے ترجمان نبیل ابو ردینا نے کہا کہ فلسطینی ایوان صدر نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی تباہ کن جنگ کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی …

رام اللہ ۔13نومبر (اے پی پی):فلسطینی ایوان صدر نے کہا ہے کہ غزہ کو فلسطین سے الگ کرنے کیاسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدرکے ترجمان نبیل ابو ردینا نے کہا کہ فلسطینی ایوان صدر نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی تباہ کن جنگ کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی بین الاقوامی کوششیں جو اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کا باعث نہیں بنتی ہیں بیکار ہوں گی۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نوآبادیاتی منصوبوں کی منظوری دے رہے ہیں، جس کا مقصد فلسطینی کاز کو ختم کرنا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہم غزہ کی جنگ کو مغربی کنارے سے الگ کرنے کے لیے اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ7 اکتوبر کو حماس اور دیگر دھڑوں کی طرف سے غزہ کی پٹی سے ملحقہ اسرائیلی قصبوں اور کیمپوں پر اچانک حملے شروع کیے جانے کے بعد سے اسرائیل غزہ کی پٹی میں اپنے حملے اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔حماس کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 4506 سے زائد بچوں سمیت 11,078 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔