سعودی عرب کا پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا

ریاض ۔13نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کا پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے ، امدادی قافلے نے گزشتہ روزرفح کی راہداری عبور کی جس مین خوراک کے علاوہ خیمے شامل ہیں ۔ یہ خیمے سعودی عرب کے قومی امدادی پروگرام کا حصہ ہیں جو شاہ سلمان کی ہدایت …

ریاض ۔13نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کا پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے ، امدادی قافلے نے گزشتہ روزرفح کی راہداری عبور کی جس مین خوراک کے علاوہ خیمے شامل ہیں ۔

یہ خیمے سعودی عرب کے قومی امدادی پروگرام کا حصہ ہیں جو شاہ سلمان کی ہدایت پر مملکت میں شروع کیا گیا پروگرام ہے، جورواں ماہ فلسطینیوں کے لیے شروع کیا گیا ہے۔