ماسکو ۔15نومبر (اے پی پی):روس کی عدالت نے ملکی صارفین کے شخصی ڈیٹا کی لوکلائزیشن نہ کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ سرچ انجن 'گوگل' کو 15 ملین روبل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں گوگل کے خلاف دائر مقدمے کی پیشی ہوئی جس میں عدالت نے روسی صارفین کے شخصی ڈیٹا میں ملک کے نام کو جگہ نہ دینے کی وجہ سے گوگل کی …
صارفین کے شخصی ڈیٹا کی عدم لوکلائزیشن ،روس کی عدالت نے گوگل کو جُرمانہ کر دیا

مزید خبریں
ماسکو ۔15نومبر (اے پی پی):روس کی عدالت نے ملکی صارفین کے شخصی ڈیٹا کی لوکلائزیشن نہ کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ سرچ انجن ‘گوگل’ کو 15 ملین روبل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں گوگل کے خلاف دائر مقدمے کی پیشی ہوئی جس میں عدالت نے روسی صارفین کے شخصی ڈیٹا میں ملک کے نام کو جگہ نہ دینے کی وجہ سے گوگل کی کاروائی کو غیر قانونی قرار دیا اور 15 ملین روبل جرمانے کی سزا سنائی ۔
واضح رہے کہ گوگل کو پہلے بھی مذکورہ سے مشابہہ وجوہات کی بنا پر جرمانے کی سزا دی جا چُکی ہے۔








