اسرائیل کو فاشسٹ ریاست کہنا مضحکہ خیز ہے، جرمن چانسلرکا ترک صدر کے بیان پر تبصرہ

برلن ۔15نومبر (اے پی پی):جرمن چانسلر اولاف شولزنے کہا ہے کہ اسرائیل کو فاشسٹ ریاست کہنا مضحکہ خیز ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات جرمن چانسلرنےپریس کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان کے اسرائیل بارے حالیہ بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی، جس میں رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ایک فاشسٹ ریاست قرار دیا تھا ۔ترک صدر نے اسرائیل کے بارے میں …

برلن ۔15نومبر (اے پی پی):جرمن چانسلر اولاف شولزنے کہا ہے کہ اسرائیل کو فاشسٹ ریاست کہنا مضحکہ خیز ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات جرمن چانسلرنےپریس کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان کے اسرائیل بارے حالیہ بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی، جس میں رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ایک فاشسٹ ریاست قرار دیا تھا ۔ترک صدر نے اسرائیل کے بارے میں یہ بات کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے تقریباً پانچ ہزار بچوں سمیت 12 ہزار کے قریبی فلسطینیوں کی شہادت اور ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی قانونی حیثیت پر اس کے فاشزم کی وجہ سے سوال کھڑے ہیں۔جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک جمہوری اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والا اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے والا ملک ہے۔واضح رہے ترک صدر کل 16 نومبر کو 2روزہ دورہ پر جرمنی جائیں گے جہاں ان کی جرمن چانسلر کے علاوہ جرمن صدر کے ساتھ بھی ملاقات متوقع ہے۔