انقرہ ۔15نومبر (اے پی پی):ترکیہ کی پارلیمنٹ کا خارجہ کمیشن سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کی منظوری بارے پیش کردہ سفارش پر اس ہفتے بحث شروع کرے گا۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق خارجہ کمیشن نے 16 نومبر کے اجلاس میں نیٹو میں سویڈن کی شمولیت بارے پروٹوکول کی منظوری کے لیے پیشگی قانون کی تجویز بھی قبول کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سویڈن کی نیٹو میں رکنیت سے متعلق ایک بل خارجہ کمیشن کو روانہ کیا گیا تھا۔
اگر یہ بل کمیشن نے قبول کر لیا تو اسے حتمی منظوری کےلیے صدر اردوان کو دستخط کے لیے پیش کیا جائے گا۔ سویڈش وزیر خارجہ توبیاس بل سٹروم نے اس بارے فیصلے کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے ملک کی نیٹو میں رکنیت کابے صبری سے انتظار کر ر ہے ہیں ۔