چین ، عمارت میں آگ لگنے سے 11افراد ہلاک، 51 زخمی

بیجنگ۔16نومبر (اے پی پی):چین کے صوبہ شانشی میں عمارت میں آگ لگنے سے 11افراد ہلاک اور 51 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی سرکاری میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی صبح 6بجکر 50منٹ پرلولیانگ شہر کے ضلع لیشی میں کوئلے کی کمپنی یونگجو سے منسلک عمارت کی چوتھی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس …

بیجنگ۔16نومبر (اے پی پی):چین کے صوبہ شانشی میں عمارت میں آگ لگنے سے 11افراد ہلاک اور 51 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی سرکاری میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی صبح 6بجکر 50منٹ پرلولیانگ شہر کے ضلع لیشی میں کوئلے کی کمپنی یونگجو سے منسلک عمارت کی چوتھی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 11افراد ہلاک ہو گئےجبکہ 63افراد کو بچا لیا گیا جن میں سے 51 کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

امدادی کام جاری ہے اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔