سان فرا نسسکو ۔16نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امر یکہ کے تعلقات کی بنیاد ہمارے عوام نے رکھی ہے اور عوام نے ہی بند دروازے کھولے ہیں، مستقبل کے تعلقات بھی عوام کے ذریعے تشکیل پائیں گے۔ چینی میڈیا کے مطابق جمعرات کو استقبالیہ عشائیہ سے اپنے خطاب میں شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ پرامن بقائے باہمی بین …
چین امریکا تعلقات کی بنیاد عوام نے رکھی ہے، پرامن ترقی کرنے والے چین کو خطرہ سمجھنا غلطی ہے، شی جن پنگ

مزید خبریں
سان فرا نسسکو ۔16نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امر یکہ کے تعلقات کی بنیاد ہمارے عوام نے رکھی ہے اور عوام نے ہی بند دروازے کھولے ہیں، مستقبل کے تعلقات بھی عوام کے ذریعے تشکیل پائیں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق جمعرات کو استقبالیہ عشائیہ سے اپنے خطاب میں شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ پرامن بقائے باہمی بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے اور چین اور امریکہ تعلقات کےلئے یہ باٹم لائن ہے جسے برقرار رکھا جانا چاہئے، پرامن ترقی کرنے والے چین کو خطرہ سمجھنا غلطی ہے۔
چینی صدر نے نشاندہی کی کہ باہمی احترام ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کے بنیادی آداب میں شامل ہے اور یہ چین اور امریکہ کے لئے بنیادی اصول ہے۔ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا راستہ سائنسی سوشلزم کے نظریے کی رہنمائی میں حاصل ہوا ہے اور اس کی جڑیں پانچ ہزار سال سے زائد پرانی چینی تہذیب میں موجود ہیں جس پر چین کو فخر ہے۔
شی جن پنگ نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ اہم اتفاق رائے طے کیا ہے، جس کے مطابق چین اور امریکہ افرادی تبادلوں کو آسان بنانے اور عوامی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات متعارف کرائیں گے۔ ان اقدامات میں چین اور امریکہ کے درمیان براہ راست مسافر پروازوں میں اضافہ، چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاحتی مکالمے کا انعقاد اور ویزا درخواست کے عمل کو بہتر بنانا شامل ہے۔
شی جن پنگ نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مزید نقل و حرکت، مزید رابطوں اور مزید تبادلوں کے منتظر ہیں تاکہ نئے دور میں دونوں عوام کے درمیان دوستی میں اضافہ ہو سکے۔انہوں نے مز ید کہا کہ چین اگلے پانچ سالوں میں 50 ہزار امریکی نوجوانوں کو تبادلے اور مطالعہ پروگراموں کے تحت چین مدعو کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام بالخصوص نوجوانوں کے درمیان تبادلوں میں اضافہ ہو سکے۔








