اسرائیل غزہ پٹی میں روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا،ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، روس

ماسکو۔17نومبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور روس ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ مصر عالمی سطح پر ایک بااثر ملک بن چکا ہے اور اسرائیل اور فلسطین کے …

ماسکو۔17نومبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور روس ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ مصر عالمی سطح پر ایک بااثر ملک بن چکا ہے اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جو قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملوں نے امن مذاکرات کو تعطل کا شکار کردیا ہے۔