سعودی وزیرخارجہ بحرین پہنچ گئے

منامہ ۔18نومبر (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بحرین پہنچ گئے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ گزشتہ شب منامہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرانکا استقبال بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے کیا۔ وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بحرین میں منعقدہ منامہ مذاکرات 2023‘ میں شرکت کریں گے جس کا اہتمام انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹراٹیجیک اسٹڈیز نے کیا ہے۔مذاکرات میں برادر اوردیگر دوست ممالک کی …

منامہ ۔18نومبر (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بحرین پہنچ گئے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ گزشتہ شب منامہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرانکا استقبال بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے کیا۔

وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بحرین میں منعقدہ منامہ مذاکرات 2023‘ میں شرکت کریں گے جس کا اہتمام انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹراٹیجیک اسٹڈیز نے کیا ہے۔مذاکرات میں برادر اوردیگر دوست ممالک کی اعلی اور اہم شخصیات بھی شریک ہیں۔ مذاکرات کا مقصد مختلف سیاسی اوراقتصادی امور پرتبادلہ خیال کرنا اورعلاقائی وبین الاقوامی سطح پردرپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔