اسرائیل کا الشفا ہسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کا مطالبہ

غزہ ۔18نومبر (اے پی پی):اسرائیل نے الشفا ہسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ فلسطین ٹی وی نے ہفتے کی صبح رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کو ایک گھنٹے کے اندر خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب شدید خوف و ہراس کی کیفیت ہے۔ذرائع نے ہسپتال میں طبی عملے …

غزہ ۔18نومبر (اے پی پی):اسرائیل نے الشفا ہسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ فلسطین ٹی وی نے ہفتے کی صبح رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کو ایک گھنٹے کے اندر خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب شدید خوف و ہراس کی کیفیت ہے۔ذرائع نے ہسپتال میں طبی عملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت تک ہسپتال نہیں چھوڑیں گے جب تک وہ مریضوں کے تحفظ کے لئے کوئی اقدا مات نہ کرلیں ۔