ریاض ۔20نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے 2طیارے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کرمصر پہنچ گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق شاہ سلمان مرکز غزہ کے متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے خادم حرمین الشریفین اور ولی عہد کی ہدایت پر فضائی پل قائم کیے ہوئے ہے۔ اس سلسلے کے تحت 13 واں اور 14 واں طیارہ سعودی عرب سے مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ العریش …
سعودی عرب کے 2طیارے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کرمصر پہنچ گئے

مزید خبریں
ریاض ۔20نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے 2طیارے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کرمصر پہنچ گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق شاہ سلمان مرکز غزہ کے متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے خادم حرمین الشریفین اور ولی عہد کی ہدایت پر فضائی پل قائم کیے ہوئے ہے۔
اس سلسلے کے تحت 13 واں اور 14 واں طیارہ سعودی عرب سے مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ العریش ایئرپورٹ سے امدادی سامان بری راستے سے غزہ پہنچایا جارہا ہے۔تیرہویں سعودی طیارے کے ذریعے دو مزید ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔ مجموعی طور پر 20 ایمبولینسیں بھیجی جائیں گی۔
اسی طرح 14 ویں طیارے سے بھی دو ایمبولینسیں ارسال کی گئی ہیں۔ دونوں طیاروں پر امدادی سامان بھی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 12 ویں طیارے سے کھانے پینے کی اشیا، ادویہ اور طبی لوازمات بھیجے گئے تھے۔ 35 ٹن وزن کا امدادی سامان ارسال کیا گیا تھا۔ ہر طیارے سے 35 ٹن امدادی سامان بھیجا جارہا ہے۔








