برلن ۔20نومبر (اے پی پی):جرمن چانسلر اولاف شولز نے ترکیہ کی یوکرین سے اناج کی برآمدات میں تعمیری اور اہم کردار ادا کرنے پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیاہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے برلن میں صدر اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ نے یوکرین سے اناج کی برآمدات میں تعمیری اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ …
ترکیہ نے یوکرین سے اناج کی برآمدات میں تعمیری اور اہم کردار ادا کیا، جرمن چانسلر

مزید خبریں
برلن ۔20نومبر (اے پی پی):جرمن چانسلر اولاف شولز نے ترکیہ کی یوکرین سے اناج کی برآمدات میں تعمیری اور اہم کردار ادا کرنے پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیاہے۔
ترک خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے برلن میں صدر اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ نے یوکرین سے اناج کی برآمدات میں تعمیری اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کو ختم کرنے پر ترکیہ صدر کے ساتھ ہیں
۔غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ ہمیں خطے میں تنازعات کے پھیلنے پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں عوام کو در پیش مصائب ہمیں بھی تکلیف دیتے ہیں ۔ دو ریاستی حل ہی حتمی مقصد ہونا چاہیے۔








