سعودی کسان 50سال سے قہوے کی کاشت سے وابستہ

جدہ ۔20نومبر (اے پی پی):سعودی کسان سلمان الفیفی 50سال سے قہوے کی کاشت سے وابستہ ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی کسان نے میڈیا سے گفتگو میں قہوے کی کاشت کے ساتھ اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی عمر 15 سال تھی تب اس نے سعودی قہوے کی کاشت شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے زرعی فارم میں سعودی قہوے کے3ہزار پودے …

جدہ ۔20نومبر (اے پی پی):سعودی کسان سلمان الفیفی 50سال سے قہوے کی کاشت سے وابستہ ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی کسان نے میڈیا سے گفتگو میں قہوے کی کاشت کے ساتھ اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی عمر 15 سال تھی تب اس نے سعودی قہوے کی کاشت شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے زرعی فارم میں سعودی قہوے کے3ہزار پودے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی قہوہ دنیا میں پائے جانے والے کسی بھی قہوے سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت قہوے کی کاشت کی سرپرستی کر رہی ہے۔