اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی نے پی ٹی وی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے جبکہ پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات و نشریات محسن شاہ نواز رانجھا نے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، پی ٹی وی کے پروگراموں کو بہتر …
پی ٹی وی کے تمام سٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 7 ارب روپے کے فنڈز کی ضرورت ہے، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات و نشریات محسن شاہ نواز رانجھا
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی نے پی ٹی وی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے جبکہ پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات و نشریات محسن شاہ نواز رانجھا نے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، پی ٹی وی کے پروگراموں کو بہتر بنا کر پی ٹی وی کا عہد رفتہ واپس لانے کے حوالے سے بھی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، پی ٹی وی کے پروگراموں کا ملک بھر میں دائرہ کار وسیع بنانے کے لئے بھی متعدد بوسٹرز لگائے جا رہے ہیں، پی ٹی وی کے تمام سٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 7 ارب روپے کے فنڈز کی ضرورت ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پی ٹی وی کی کارکردگی کے حوالے سے قرارداد پر جاری بحث کو سمیٹتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ سے پورا ایوان آگاہ ہے۔









