گورنر سندھ سے کورکمانڈرکی گورنر ہاﺅس میں ملاقات

کراچی ۔ 7 فروری (اے پی پی)گورنر سندھ محمد زبیر سے کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے منگل کے روزگورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کراچی میںجاری ٹارگیٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ٹارگیٹڈآپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا ، صوبہ میں امن …

کراچی ۔ 7 فروری (اے پی پی)گورنر سندھ محمد زبیر سے کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے منگل کے روزگورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کراچی میںجاری ٹارگیٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ٹارگیٹڈآپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا ، صوبہ میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بڑی قربانیاں دیں ہیں جسے کسی صورت رائیگاں جانے نہیں دینگے ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لئے ایک آئیڈیل شہر ہے اس کی اصل شناخت کی بحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

Leave a Reply