تہران ۔21نومبر (اے پی پی):ایران نے یمن میں موجود حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تہران میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے میں ایران کا کوئی کردار نہیں …
اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے میں ایران کا کوئی کردار نہیں ، ترجمان

مزید خبریں
تہران ۔21نومبر (اے پی پی):ایران نے یمن میں موجود حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تہران میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے میں ایران کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ انہوں نے اس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ اسرائیل نے یہ الزام موجودہ صورتحال سے بچنے کے لیے ایران پر لگایا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی دعووں کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ خطے میں مزاحمتی گروپ آزادانہ اوراپنے طور پر اپنے اور اپنے لوگوں کے مفادات کی بنیاد پر کام کرتے ہیں اور اس میں ایران کا کوئی کردار نہیں ہے ۔








