وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دستخط کی تقریب میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان صاف توانائی سرمایہ کاری پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے آف گرڈ علاقوں میں شمسی توانائی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرضہ و تکنیکی معاونت کا معاہدہ طے پا گیا۔منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں آف گرڈ مقامات پر ایک ہزار مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس لگائے جائیں …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان صاف توانائی سرمایہ کاری پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے آف گرڈ علاقوں میں شمسی توانائی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرضہ و تکنیکی معاونت کا معاہدہ طے پا گیا۔منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں آف گرڈ مقامات پر ایک ہزار مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس لگائے جائیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن انجم اسد امین اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر ای لپیک نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کے آف گرڈ علاقوں میں شمسی توانائی کی تنصیبات کے لئے معاونت فراہم کرے گا جس سے پاکستان کی انرجی سکیورٹی بڑھانے کا قومی مقصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply