بیجنگ۔21نومبر (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے ،چین نے ہمیشہ فوری جنگ بندی، عام شہریوں کے تحفظ، انسانی صورتحال کی بہتری اور دو ریاستی حل کے نفاذ کی وکالت کی ہے اور فلسطین کے …
چین کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

مزید خبریں
بیجنگ۔21نومبر (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے ،چین نے ہمیشہ فوری جنگ بندی، عام شہریوں کے تحفظ، انسانی صورتحال کی بہتری اور دو ریاستی حل کے نفاذ کی وکالت کی ہے اور فلسطین کے مسئلے کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔
منگل کو چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق چینی وزیر خارجہ نے ان خیا لات کا اظہار فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کے تبادلہ میں کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ 35 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ صحت مند اور مستحکم انداز میں استوار رہےہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی گہری ہوئی ہے۔ رواں سال جون میں دونوں سربراہان مملکت نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان کیا تھا جس میں دو طرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور فلسطین چین اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔
اس موقع پر فلسطینی وزیر کارجہ نے کہا کہ فلسطین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ون چائنا پالیسی پر سختی سے کاربند رہے گا۔ فلسطین غزہ تنازعہ پر چین کے منصفانہ موقف اور فلسطینی عوام کے منصفانہ مقصد کے لئے اس کی حمایت کو انتہائی سراہتا ہے۔








