بانو قدسیہ کی زندگی،شخصیت و ادبی خدمات پر بہت جلد ایک کتاب مرتب کی جائے گی،عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ممتاز ادیبہ و ڈرامہ نگار بانو قدسیہ کی زندگی،شخصیت و ادبی خدمات پر بہت جلد ایک کتاب مرتب کی جائے گی۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن اس کتاب کو مرتب کرے گا۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ کتاب …

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ممتاز ادیبہ و ڈرامہ نگار بانو قدسیہ کی زندگی،شخصیت و ادبی خدمات پر بہت جلد ایک کتاب مرتب کی جائے گی۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن اس کتاب کو مرتب کرے گا۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ کتاب اس سیریز کا حصہ ہوگی جس کے تحت پاکستان کے نامور ادیبوں کے لئے کتابیں مرتب کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن نیشنل بک فاﺅنڈیشن اور اکادمی ادبیات پاکستان کے تعاون سے یہ کتاب مرتب کرے گی۔ پاکستان کے نامور ادیبوں کی زندگی پر کتابیں مرتب کرنے کا مقصد ان کے کام کو نوجوان نسل تک منتقل کرنا ہے۔یہ کتابیں طالب علموں کے لئے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

Leave a Reply