فاٹا اصلاحات میں صوبہ پنجاب اور بلوچستان ہر تعاون کےلئے تیارہے ، کے پی اور سندھ کو بھی فراخدلی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اپوزیشن کی جائز تنقید کو سنجیدگی سے لیتے ہیں ،وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے فاٹا میں اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے جو اپنی سفارشات …
وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
فاٹا اصلاحات میں صوبہ پنجاب اور بلوچستان ہر تعاون کےلئے تیارہے ، کے پی اور سندھ کو بھی فراخدلی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اپوزیشن کی جائز تنقید کو سنجیدگی سے لیتے ہیں ،وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے فاٹا میں اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے جو اپنی سفارشات مرتب کررہی ہے، فاٹا اصلاحات میں صوبہ پنجاب اور بلوچستان ہر قسم کے تعاون کےلئے تیارہے جبکہ صوبہ کے پی اور سندھ کو بھی فراخدلی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اپوزیشن کی جائز تنقید کو سنجیدگی سے لیتے ہیں جبکہ غلطیوں کی اصلاح کرتے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں فاٹا اصلاحات کے انتہائی اہم مسئلہ پر اپوزیشن کی طرف سے بات کی گئی، وزیراعظم پاکستان نے فاٹا میں اصلاحات کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو فاٹا کے تمام علاقوں میں جا کرسیاسی رہنماﺅں اورعوام سے اصلاحات کے عمل کے حوالے سے سفارشات مرتب کررہی ہے۔ اس سے قبل فاٹا اصلاحات کے عمل کو کابینہ کے ایجنڈے میں رکھا جاتا رہا، وزیراعظم نے فاٹا میں اصلاحات کے عمل کے حوالے سے کمیٹی کو تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک دیا ہے۔









