اقوام متحدہ ۔22نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی کمی سے صفائی کے مسائل جنم لے چکے ہیں جس کے نتیجہ میں یہاں وبائیں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔ سعودی خبررساں کے مطابق یونیسیف نے کہا کہ ممکنہ وبائوں سے سب سے زیادہ خطرہ بچوں کو ہو سکتا ہے۔یونیسیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا کہ اس وقت غزہ میں …
ایندھن اور پانی کی شدید قلت سے غزہ میں وبا ئیں پھوٹنے کا اندیشہ ہے ،یونیسیف

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔22نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی کمی سے صفائی کے مسائل جنم لے چکے ہیں جس کے نتیجہ میں یہاں وبائیں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔
سعودی خبررساں کے مطابق یونیسیف نے کہا کہ ممکنہ وبائوں سے سب سے زیادہ خطرہ بچوں کو ہو سکتا ہے۔یونیسیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا کہ اس وقت غزہ میں پانی کی شدید قلت کے حالات ہیں۔ انتہائی گنجان آبادی کے اس شہر میں پانی کی قلت کے باعث فضلے کو تلف ممکن نہیں ہے حتیٰ کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہاتھ تک دھونے کی سہولت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر غزہ میں پانی کی دستیابی اور سینی ٹیشن کی صورت حال اسی طرح رہی تو بچوں کا بیماریوں میں جلدی مبتلا ہونا غیر معمولی بات نہیں ہو گی۔ جس کے نتیجے میں بچوں کی اموات کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔








