وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمنٰ کا انکو بیشن سنٹر کے افتتاح پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمنٰ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خود عدلیہ کو دھمکیاں لگاتی ہے اور الزام دوسروں پر تھوپ دیتی ہے، حکومت نے آئی ٹی ٹیلی کام کی ترقی کےلئے وسیع پالیسیاں مرتب کی ہیں، 100 آبادی کے علاقہ میں انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی، اینکوبیشن سنٹرز کے قیام سے ملک میں ایک اور انقلاب آئے گا۔ ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمنٰ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خود عدلیہ کو دھمکیاں لگاتی ہے اور الزام دوسروں پر تھوپ دیتی ہے، حکومت نے آئی ٹی ٹیلی کام کی ترقی کےلئے وسیع پالیسیاں مرتب کی ہیں، 100 آبادی کے علاقہ میں انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی، اینکوبیشن سنٹرز کے قیام سے ملک میں ایک اور انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پہلے انکو بیشن سنٹر کا افتتاح کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انوشہ رحمنٰ نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو براڈ بینڈ صارفین کی ملک بھرمیں شرح صرف تین فیصد تھی جسے ہم نے بڑھا کر27 فیصد تک پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اینکوبیشن سنٹرز کا قیام بلا شبہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کی تحت شروع کیا گیا، حکومت نے یہ ایک نیامنصوبہ دیا جس کا بنیادی مقصد نوجوان لوگوں کے خوابوں کو عملی جامہ پہنا کر انہیں بہترین مستقبل کی تعبیر کے ہمکنار کرناہے۔

Leave a Reply