بیجنگ ۔23نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹریڈ کا عالمی تجارت میں اہم مقام ہے اور چین نے اس شعبے میں نمایا ترقی کی ہے۔ چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق دوسری گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کے لیے تہنیتی خط میں انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے خود کو اعلیٰ معیاری بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی اصولوں کے …
ڈیجیٹل ٹریڈ کا عالمی تجارت میں اہم مقام ،چین نے اس شعبے میں نمایا ترقی کی ہے،صدر شی جن پنگ

مزید خبریں
بیجنگ ۔23نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹریڈ کا عالمی تجارت میں اہم مقام ہے اور چین نے اس شعبے میں نمایا ترقی کی ہے۔
چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق دوسری گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کے لیے تہنیتی خط میں انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے خود کو اعلیٰ معیاری بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی اصولوں کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگ ،جامع ڈیجیٹل ٹریڈ گورننس کا نظام قائم ، ڈیجیٹل تجارت کی اصلاحات اور اختراعی ترقی کو فروغ دیا ہے۔
شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی نئی پیشرفت کے ذریعے دنیا کو مسلسل نئے مواقع فراہم کیے ،امید ہے کہ تمام فریق تعاون پر تبادلہ خیال کرنے، مشترکہ طور پر ترقی کو فروغ دینے اور نتائج کے اشتراک کے لیے گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کے پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ ترقی کے لیے ڈیجیٹل تجارت کو ایک نئے انجن کی شکل دینے کے لیے مل کر کام اور عالمی اقتصادی ترقی میں نئی جان ڈالیں گے۔








