شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی معاہدہ معطل کردیا

پیانگ یانگ۔23نومبر (اے پی پی):شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی معاہدے کو معطل کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہم زمینی، سمندری اور فضائی راستوں میں فوجی کشیدگی کو روکنے کے لیے کئے گئے فوجی اقدامات کو واپس لے لیں گے اور سرحدی علاقوں میں مسلح افواج اور جدید فوجی ساز و سامان رکھیں گے۔ یہ اعلان اس …

پیانگ یانگ۔23نومبر (اے پی پی):شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی معاہدے کو معطل کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہم زمینی، سمندری اور فضائی راستوں میں فوجی کشیدگی کو روکنے کے لیے کئے گئے فوجی اقدامات کو واپس لے لیں گے اور سرحدی علاقوں میں مسلح افواج اور جدید فوجی ساز و سامان رکھیں گے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے شمالی کوریا کے ساتھ فوجی معاہدے کو جزوی طور پر معطل کر دیا ہے اور شمالی کوریا کی جانب سے جاسوس سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ کے جواب میں سرحد پر نگرانی کی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی معاہدہ 2018میں کیا گیا تھا۔

مزید خبریں