فلپائن، عمارت میں آتشزدگی ، 4بچے ہلاک

منیلا ۔23نومبر (اے پی پی):فلپائن میں ایک رہائشی مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ریسکیو ترجمان نےمیڈیاکو بتایا کہ وسطی فلپائن کے سیبو سٹی کے رہائشی علاقے میں واقع ایک گھر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5:51 پر آگ لگنے سے 11 ماہ کے بچے سمیت 4بچے ہلاک جبکہ ایک 30 سالہ …

منیلا ۔23نومبر (اے پی پی):فلپائن میں ایک رہائشی مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ریسکیو ترجمان نےمیڈیاکو بتایا کہ وسطی فلپائن کے سیبو سٹی کے رہائشی علاقے میں واقع ایک گھر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5:51 پر آگ لگنے سے 11 ماہ کے بچے سمیت 4بچے ہلاک جبکہ ایک 30 سالہ خاتون اور ایک 31 سالہ مرد سمیت متعددافراد زخمی ہو گئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیبو سٹی کمانڈ سینٹر کے فائر فائٹرز نے صبح 6:15 بجے آگ پر قابو پانے کا اعلان کر دیا تھا تاہم اس دوران آگ لگنے سے7مکانات جل چکے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں