خرطوم ۔23نومبر (اے پی پی):سوڈان کی خودمختاری کونسل کے صدر عبدالفتاح البرہان نے4 حکومتی وزرا اور 6 ریاستی گورنروں کو برطرف کر دیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں وزیر داخلہ خالد محی الدین، وزیر انصاف محمد الحلو، وزیر صنعت بتول عوض اور وزیر مذہبی امور و اوقاف عبد العاطی عباس کو برطرف کیا گیا ہے ،تاہم …
سوڈان ، خودمختاری کونسل کے صدر عبدالفتاح البرہان نے4 وزرا ، 6 ریاستی گورنروں کو برطرف کر دیا

مزید خبریں
خرطوم ۔23نومبر (اے پی پی):سوڈان کی خودمختاری کونسل کے صدر عبدالفتاح البرہان نے4 حکومتی وزرا اور 6 ریاستی گورنروں کو برطرف کر دیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں وزیر داخلہ خالد محی الدین، وزیر انصاف محمد الحلو، وزیر صنعت بتول عوض اور وزیر مذہبی امور و اوقاف عبد العاطی عباس کو برطرف کیا گیا ہے
،تاہم ان کی برطرفی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔عبد الفتاح البرہان نے برطرف کیے جانے والے وزرا کی جگہ خلیل امرقل کو وزیر داخلہ، معاویہ خیر کو وزیر انصاف، محاسن یعقوب کو خاتون وزیر صنعت اور اسامہ احمد کو مذہبی امور و اوقاف کا وزیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔صدر عبدالفتاح البرہان نے 6 ریاستوں الجزیرہ، کسلا، شمالی ریاست، مغربی کردفان، وسطی دارفور اور جنوبی دارفور کے گورنر وں کو بھی برطرف کردیا ہے ۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے حالیہ بیان میں کہا کہ سوڈان میں 7 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری تنازعے کا خاتمہ نظر نہیں آ رہا ۔
انہوں نے دارفور میں شہریوں کے نقصانات کو "خوفناک” قرار دیا اور نشاندہی کی کہ خرطوم میں اب بھی انسانی امداد کی رسائی نہیں ہو رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑائی ختم اور تمام فریقوں کو جدہ مذاکرات میں کیے گئے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے۔ یاد رہے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان وسط اپریل سے لڑائی جاری ہے۔








