سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل گروپ نے لاہور گیریژن میں فوجی جوانوں کے ساتھ د ن گزارا

سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل گروپ نے لاہور گیریژن میں فوجی جوانوں کے ساتھ د ن گزارا،مقصد سول سوسائٹی کو فوجی زندگی اور پاک فوج کی صلاحیتوں پر اعتماد بڑھانا تھا،گروپ کی کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سے بھی ملاقات راولپنڈی ۔ 07 فروری (اے پی پی) سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل گروپ نے لاہور گیریژن میں فوجی جوانوں کے ساتھ د ن گزارا،جس کا مقصد سول سوسائٹی …

سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل گروپ نے لاہور گیریژن میں فوجی جوانوں کے ساتھ د ن گزارا،مقصد سول سوسائٹی کو فوجی زندگی اور پاک فوج کی صلاحیتوں پر اعتماد بڑھانا تھا،گروپ کی کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سے بھی ملاقات

راولپنڈی ۔ 07 فروری (اے پی پی) سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل گروپ نے لاہور گیریژن میں فوجی جوانوں کے ساتھ د ن گزارا،جس کا مقصد سول سوسائٹی کو فوجی زندگی اور پاک فوج کی صلاحیتوں پر اعتماد بڑھانا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سول سوسائٹی کے نمائندوں پرمشتمل گروپ نے اپنے دن کا آغاز یادگار شہداءپر چادر چڑھا کر کیا۔ شرکاءکو کوئیک ری ایکشن فورس نے اسلحہ کے استعمال اور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس گروپ نے کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سے کورہیڈ کوارٹر لاہور میں ملاقات کی جہاں پر انہیں مختصر بریفنگ دی گئی۔ قصور میں گنڈا سنگھ والا میں پاکستان اور انڈیا کی مشترکہ چیک پوسٹ پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کے بعد اس پروگرام کا اختتام ہوا۔سول سوسائٹی پر مشتمل اس گروپ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاک فوج کی جانب سے مادر وطن کی حفاظت کی کوششوں کی تعریف کی ۔

Leave a Reply