مانچسٹر۔ 07 فروری (اے پی پی) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پاکستانی قونصل خانے میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ تقریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں ‘ سفارتکاروں ‘ مذہبی رہنماﺅں ‘ کاروباری شخصیات ‘ وکلاء‘ طلبہ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے مانچسٹر میں پاکستان کے قونصل جنرل ظہور احمد ‘ گریٹر مانچسٹر کے عبوری میئر ٹونی لائیڈ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان جولی ورڈ ‘ …
برطانیہ، مانچسٹر میں پاکستانی قونصل خانے میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
مانچسٹر۔ 07 فروری (اے پی پی) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پاکستانی قونصل خانے میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ تقریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں ‘ سفارتکاروں ‘ مذہبی رہنماﺅں ‘ کاروباری شخصیات ‘ وکلاء‘ طلبہ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے مانچسٹر میں پاکستان کے قونصل جنرل ظہور احمد ‘ گریٹر مانچسٹر کے عبوری میئر ٹونی لائیڈ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان جولی ورڈ ‘ افضل خان ‘ سجاد کریم ‘ امجد بشیر ‘ قونصلر عاصم رشید ‘ کشمیری رہنما بشیر اٹوی اور قونصلر یاسمین ڈار نے خطاب کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ‘ کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر بلاتاخیر عملدرآمد کرائے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہی کے لئے ایک پریذنٹیشن بھی دی گئی اور ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے یوم یکجہتی کشمیر بارے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے اور حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔









