اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نگران حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان 100 انڈیکس 510 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 59 ہزار 410 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جمعے کو سٹاک ایکس چینج کےحکام کے مطابق معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا …
سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،100 انڈیکس 510 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 59 ہزار 410 پوائنٹس پر پہنچ گیا
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نگران حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان 100 انڈیکس 510 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 59 ہزار 410 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
جمعے کو سٹاک ایکس چینج کےحکام کے مطابق معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 510 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔









