امریکا، نائیجیرین شخص کا بینک ہیکنگ جرم کا اعتراف

واشنگٹن۔30نومبر (اے پی پی):امریکا میں ایک نائیجیرین شخص نے 7سال کے دوران نیویارک میں بینکوں اور بروکریجز کے کمپیوٹر سرورز کو ہیک کر کے صارفین کا 6 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کےمطابق امریکی استغاثہ نے میڈیا کو بتایا کہ بروکلین میں امریکی ڈسٹرکٹ جج پامیلا چن کی عدالت میں 33 سالہ ادریس ڈیو مصطفیٰ نے ڈیوائس فراڈ تک رسائی، …

واشنگٹن۔30نومبر (اے پی پی):امریکا میں ایک نائیجیرین شخص نے 7سال کے دوران نیویارک میں بینکوں اور بروکریجز کے کمپیوٹر سرورز کو ہیک کر کے صارفین کا 6 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کےمطابق امریکی استغاثہ نے میڈیا کو بتایا کہ بروکلین میں امریکی ڈسٹرکٹ جج پامیلا چن کی عدالت میں 33 سالہ ادریس ڈیو مصطفیٰ نے ڈیوائس فراڈ تک رسائی، کمپیوٹر میں دخل اندازی اور سیکیورٹیز فراڈ، اور وائر فراڈ کے ارتکاب کی سازش کا اعتراف کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مصطفیٰ اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر جنوری 2011 سے مارچ 2018 تک صارف کے نام اور پاس ورڈ حاصل کرنے اور آن لائن اکاؤنٹس تک رسائی کے لیے فشنگ اور دیگر ذرائع کا استعمال کر کے متاثرین کی رقم اور سیکیورٹیز کو اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیا تھا ۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے رہائشی مصطفیٰ کو اگست 2021 میں برطانیہ میں گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا۔