اریٹیریا کے جڑواں بچے اہل خانہ کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے،سعودی حکام کی جانب سے خیر مقدم

ریاض۔18دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پراریٹیرین جڑواں بچے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فضائی ایمبولینس کے ذریعے ریاض پہنچ گئے ۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اریٹیریا کے جڑواں بچوں کا طبی معائنہ اور انہیں علیحدہ کرنے کے آپریشن کی کامیابی کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ یہ آپریشن شاہ سلمان مرکز …

ریاض۔18دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پراریٹیرین جڑواں بچے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فضائی ایمبولینس کے ذریعے ریاض پہنچ گئے ۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اریٹیریا کے جڑواں بچوں کا طبی معائنہ اور انہیں علیحدہ کرنے کے آپریشن کی کامیابی کے امکانات کا جائزہ لے گی۔

یہ آپریشن شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی زیر نگرانی کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب کی انسانیت نواز پالیسی کاعکاس ہے جو پوری دنیا تک پہنچ گئی ہے۔ جڑواں بچوں کے اہل خانہ نے مہمان نوازی پر سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔