غزہ۔18دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او )نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال میں طبی سامان پہنچانے والے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ہرطرف خون بکھرا ہوا ہے جہاں سینکڑوں افراد زخمی حالت میں موجود ہیں جبکہ نئے زخمی افراد کو مسلسل لایا جار ہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہسپتال میں زخمی مریضوں کے لیے کوئی مناسب …
غزہ کے الشفا ہسپتال کے ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ میں ہر طرف خون بکھر اہوا ہے،عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
غزہ۔18دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او )نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال میں طبی سامان پہنچانے والے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ہرطرف خون بکھرا ہوا ہے جہاں سینکڑوں افراد زخمی حالت میں موجود ہیں جبکہ نئے زخمی افراد کو مسلسل لایا جار ہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہسپتال میں زخمی مریضوں کے لیے کوئی مناسب سہولت موجود نہیں اور انہیں فرش پر ہی دستیاب طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ فراہم کی جارہی ہیں، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں فرش پر اس قدر زخمی پڑے ہیں کہ عملہ کے لئے گزرنے کا راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الشفا ہسپتال جو پہلے غزہ کا سب سے اہم اوربڑا ریفرل ہسپتال تھا اب بمشکل کام کر رہا ہے، ایندھن، آکسیجن، خصوصی طبی عملے اور سامان کی کمی کی وجہ سے آپریٹنگ تھیٹر اور دیگر اہم خدمات دستیاب نہیں ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ہسپتال صرف بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہے، یہاں زخمیوں کے لیے خون تک دستیاب نہیں ،مٹھی بھر ڈاکٹر ، نرسیں اور تقریباً 70 رضاکار اس کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتوں میں الشفا ہسپتال کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ یہ کم از کم بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی دوبارہ شروع کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ موت، تباہی، بھوک اور بیماری کے حالات میں ہنگامی طبی ٹیموں سمیت خصوصی طبی، نرسنگ اور معاون عملے کی فوری ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں بنیادی انسانی ضروریات دستیاب نہیں، ہزاروں بے گھر افراد ہسپتال میں پناہ لیے ہوئے ہیں جنہیں خوراک اور صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت الاحلی عرب ہسپتال شمالی غزہ کا واحد جزوی طور پر فعال ہسپتال ہے جس کے ساتھ تین کم سے کم فعال ہسپتال الشفا، العودہ اور الصحابہ میڈیکل کمپلیکس ہیں۔








