وفاقی وزیر داخلہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے حادثے کے فوراً بعد ٹیلیفونک رابطہ وفاقی اداروں کی جانب سے سانحے کی تفتیش اور تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت سے ہر طرح کی معاونت کا اعادہ اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر …
وفاقی وزیر داخلہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے حادثے کے فوراً بعد ٹیلیفونک رابطہ

مزید خبریں
وفاقی وزیر داخلہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے حادثے کے فوراً بعد ٹیلیفونک رابطہ
وفاقی اداروں کی جانب سے سانحے کی تفتیش اور تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت سے ہر طرح کی معاونت کا اعادہ
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے حادثے کے فوراً بعد ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وفاقی اداروں کی جانب سے سانحے کی تفتیش اور تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت سے ہر طرح کی معاونت کا اعادہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے اور نادرا کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ وزیر داخلہ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سینئر پولیس افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔








