اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے لاہور چیئرنگ کراس پر عوامی ریلی میں ہونے والے بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں سینیر پولیس افسران سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اورمتعدد مظاہرین اور عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت اوردلی …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب،بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس،سوگوار خاندانوں سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے لاہور چیئرنگ کراس پر عوامی ریلی میں ہونے والے بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں سینیر پولیس افسران سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اورمتعدد مظاہرین اور عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں، میں بے گناہ لوگوں پر دہشت گردوں کے اس بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتی ہوں، میں واقعے میں شہید ہونے والے پولیس افسران سمیت ان تمام ایلکاروں کو خراج تحسین اورسلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتی ہوں کہ اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والے وحشی اپنے اس غیر انسانی فعل پر سزا سے نہیں بچ سکیں گے کیونکہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کا غیر متزلزل عزم کر رکھا ہے جسے ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ واقعات سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جنہوں نے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے وہ آج بھی ان دہشت گردوں کی باقیات کی مزموم سرگرمیوں کو ثابت قدمی سے روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور پر عزم ہیں کہ ان دہشت گردوں کی باقیات کو بھی ختم کر کے دم لیں گے








