سعودی وزیر دفاع کا فرانسیسی صنعتی اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس ، ملٹری انڈسٹری میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا

ریاض۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فرانس کے صنعتی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ملٹری انڈسٹری میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پیرس میں منعقدہ اجلاس میں سعودی وزیر دفاع اور فرانسیسی کمپنیوں کے سربراہان نے ملٹری انڈسٹریزمیں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا ،اس موقعے پر …

ریاض۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فرانس کے صنعتی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ملٹری انڈسٹری میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پیرس میں منعقدہ اجلاس میں سعودی وزیر دفاع اور فرانسیسی کمپنیوں کے سربراہان نے ملٹری انڈسٹریزمیں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا ،اس موقعے پر سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی، نائب وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی اور دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے آفیشل ایکس اکائونٹ میں کہا کہ فرانس کی معروف مینو فیکچرنگ کمپنیوں کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ ہوئی جس میں ہم نے سعودی وژن 2030 کے مطابق ٹیکنالوجی کی منتقلی، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور لوکلائزیشن سمیت ملٹری انڈسٹری میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔

 

مزید خبریں