اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آنے والے دور میں نئے علوم متعارف ہوں گے جن کوسیکھنے کے لئے نوجوانوں کو ابھی سے تیاری کرنا ہو گی۔ وہ منگل کو ایوان صدر میں وفاقی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیم کے زیر اہتمام امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا وفاقی تعلیمی بورڈ کی اعزازات و انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آنے والے دور میں نئے علوم متعارف ہوں گے جن کوسیکھنے کے لئے نوجوانوں کو ابھی سے تیاری کرنا ہو گی۔ وہ منگل کو ایوان صدر میں وفاقی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیم کے زیر اہتمام امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں اعزازات و انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام ملک نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہونہار طلباءو طالبات کے اعزاز میں ایوان صدر میں تقریب کے انعقاد کے ذریعے اعلیٰ ترین سطح پر حوصلہ افزائی کی اچھی روایت قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی موجودہ دور میں مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ آنے والے دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو انوویشن کے لئے تیار کرتے ہوئے نظام تعلیم کو ان ضروریات کے مطابق استوار کرنا ہو گا۔








