کوئٹہ۔14فروری(اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے قلعہ سیف اللہ میں پائلٹ سروے کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ بی آئی ایس پی کی قومی ،سماجی و اقتصادی رجسٹری میں اندراج کیلئے بلوچستان کا کوئی گھرانہ نہیں چھوڑا جائےگا ۔اس تقریب میں مقامی بزرگان اور معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماع …
بی آئی ایس پی نے قلعہ سیف اللہ میں گھر گھر سروے کا آغازکردیا، اندراج کیلئے بلوچستان کا کوئی گھرانہ نہیں چھوڑا جائےگا، وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن

مزید خبریں
کوئٹہ۔14فروری(اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے قلعہ سیف اللہ میں پائلٹ سروے کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ بی آئی ایس پی کی قومی ،سماجی و اقتصادی رجسٹری میں اندراج کیلئے بلوچستان کا کوئی گھرانہ نہیں چھوڑا جائےگا ۔اس تقریب میں مقامی بزرگان اور معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ سروے میں بلوچستان کی غریب عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا موجودہ سروے کے دوران ازالہ کیا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے نئے سروے کو کمپیوٹرائزڈ بنانے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔








