مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں اہم و موثر اقدامات بھی کر رہی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی نہ صرف ملک سے دہشت گردی …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں اہم و موثر اقدامات بھی کر رہی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی نہ صرف ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے مثبت اور ٹھوس اقدامات اٹھائے بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کر کے متفقہ طور پر نیشنل ایکشن پلان بنایا جس سے ہمیں بہت حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے، کراچی جو کہ ہمارا معاشی مرکز ہے کی دہشت گردی جو 20سال پر محیط تھی اس کا نہ صرف خاتمہ ہوا ہے بلکہ یہاں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ بھی ہوا ہے

Leave a Reply