بھارتی وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ ، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

130
Saudi Crown Prince
Saudi Crown Prince

ریاض ۔27دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات اور انہیں اس طرح ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا جو دونوں ملکوں اور دوست عوام کے مفادات کےلیے ہوں۔مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور، علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔