بیجنگ ۔1جنوری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو مبا رک باد دیتے ہوئے کہاکہ دونوں مما لک کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم مشترکہ مفاہمت اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چا ہیے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ پہلے ہی ثابت کر چکی ہےکہ دو بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکا کے لیے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون ہی ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ ہے۔