فیصل آباد، سردی کے باعث بھوسے کی قیمت میں 300 سے400 روپے فی من اضافہ ،مویشی پال حضرات پریشان

فیصل آباد۔ 01 جنوری (اے پی پی):فیصل ۱ٓباد میں شدید سردی کے باعث بھوسے کی قیمت میں 300سے400روپے فی من اضافہ ہوگیا جس سے مویشی پال حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لائیوسٹاک فارمرزایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ سردی اور کورے کے باعث بھوسے کی فی من قیمت 700روپے سے بڑھ کر 950روپے تک ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا …

فیصل آباد۔ 01 جنوری (اے پی پی):فیصل ۱ٓباد میں شدید سردی کے باعث بھوسے کی قیمت میں 300سے400روپے فی من اضافہ ہوگیا جس سے مویشی پال حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لائیوسٹاک فارمرزایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ سردی اور کورے کے باعث بھوسے کی فی من قیمت 700روپے سے بڑھ کر 950روپے تک ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ طلب اور کھپت میں اضافے کی وجہ سے بھوسے کی مانگ بڑھ رہی ہے اس لئے نرخوں میں اضافہ کریا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی ماہرین نے لائیو سٹاک فارمرز کو مویشیوں کے اندرونی درجہ حرارت کی بہتری کےلئے خشک چارہ جات، بھوسے اور ونڈا کے استعمال کی ہدایت کی ہے اس لئے مویشی پال حضرات بھوسہ خریدنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ قیمتوں میں اضافے سے غریب مویشی پال حضرات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔