پی ایس ڈی پی کے تحت موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے ایک ارب 41 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک ایک ارب 41 کروڑ 75 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے7 کروڑ 88 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 4 …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک ایک ارب 41 کروڑ 75 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے7 کروڑ 88 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 4 ارب 5 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے ایک ارب 41 کروڑ 75 لاکھ روپے جاری جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔