اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان اور مشرقی یورپ کے درمیان تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک کو برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 3.30 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 88.13 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری …
پاکستان اور مشرقی یورپ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان اور مشرقی یورپ کے درمیان تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک کو برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 3.30 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 88.13 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلےپانچ ماہ میں روس، ہنگری، رومانیہ اور مشرقی یورپ کے دیگر ممالک میں پاکستانی برآمدات کاحجم 293.99 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.30 فیصد زیادہ ہے ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 284.57 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2023 میں مشرقی یورپ کے ممالک کو 60.83 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو اکتوبر میں 63.92 ملین ڈالر اور نومبر 2022 میں 56.39 ملین ڈالر تھی۔ مالی سال 2023 میں مشرقی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 659.74 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 88.13 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی سے نومبر 2023 تک کی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک سے 501.69 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی کی اسی مدت میں 266.66 ملین ڈالر تھی۔ نومبر 2023 میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر 215.77 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو اکتوبر میں 131.41 ملین ڈالر اور نومبر 2022 میں 46.22 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2023 میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر 1.007 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔








