جرمنی میں کاربن گیسوں کا اخراج ستر سال کی نچلی ترین سطح پر

برلن ۔7جنوری (اے پی پی):جرمنی میں 2023ء میں زہریلی کاربن گیسوں کے فضا میں اخراج کی سالانہ شرح پچھلے 7 عشروں کی اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیوکے مطابق جرمن ماہرین نے کہا ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے سال میں جرمنی سے فضا میں خارج ہونے والی ماحول دشمن گرین ہاؤس گیسوں کا مجموعی حجم اس لیے گزشتہ 70 برسوں کی …

برلن ۔7جنوری (اے پی پی):جرمنی میں 2023ء میں زہریلی کاربن گیسوں کے فضا میں اخراج کی سالانہ شرح پچھلے 7 عشروں کی اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیوکے مطابق جرمن ماہرین نے کہا ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے سال میں جرمنی سے فضا میں خارج ہونے والی ماحول دشمن گرین ہاؤس گیسوں کا مجموعی حجم اس لیے گزشتہ 70 برسوں کی اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا کہ اس دوران معدنی ایندھن کے طور پر کوئلے کا استعمال نہ صرف کم ہوا

بلکہ اس کمی کی رفتار بھی غیر متوقع حد تک زیادہ رہی۔انہوں نے کہا کہ جرمن معاشرے میں توانائی کے روایتی ذرائع کے مقابلے میں زیادہ ماحول دوست اور قابل تجدید ذرائع کے استعمال کے رجحان پر نظر رکھنے والے تھنک ٹینک ‘آگورا اینرگی وَینڈے‘ کے مطابق یورپی یونین کے رکن اس ملک سے گزشتہ برس مجموعی طور پر 673 ملین ٹن گرین ہاؤس گیسیں فضا میں پہنچیں۔ یہ حجم 2022 کے مقابلے میں 73 ملین ٹن کم بنتا ہے۔ واضح رہے کہ ایسا اس لیے ہوا کہ گزشتہ برس ملک میں توانائی کے لیے کوئلہ کم استعمال کیا گیا۔