جاپان کے ٹارو ڈینیئل اے ایس بی کلاسک ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

آکلینڈ۔12جنوری (اے پی پی):جاپان کے ٹارو ڈینیئل اے ٹی پی ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلزمقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ 30 سالہ جاپانی کھلاڑی ٹارو ڈینیئل نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں 21سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی بینجمن ٹوڈ شیلٹن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔ رواں سال کا پہلا …

آکلینڈ۔12جنوری (اے پی پی):جاپان کے ٹارو ڈینیئل اے ٹی پی ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلزمقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ 30 سالہ جاپانی کھلاڑی ٹارو ڈینیئل نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں 21سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی بینجمن ٹوڈ شیلٹن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مینز سنگلز مقابلوں کےسیمی فائنل میچ میں جاپانی کھلاڑی ٹارو ڈینیئل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ بینجمن ٹوڈ شیلٹن کو ٹائی بریک سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 6-7(9-11) سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔