کوالالمپور۔12جنوری (اے پی پی):چین کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ چن یوفی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ 25 سالہ چین کی بیڈ منٹن سٹار چن یوفی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں انڈونیشیا کی حریف کھلاڑی گریگوریہ ماریسکا تونجنگ کو شکست دی۔ بی ڈبلیو …
سیکنڈ سیڈڈ چن یوفی ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
کوالالمپور۔12جنوری (اے پی پی):چین کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ چن یوفی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
25 سالہ چین کی بیڈ منٹن سٹار چن یوفی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں انڈونیشیا کی حریف کھلاڑی گریگوریہ ماریسکا تونجنگ کو شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں چین کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ چن یوفی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کی سیونتھ سیڈڈ کھلاڑی گریگوریہ ماریسکا تونجنگ کو باآسانی 0-2 سیٹس میں شکست دی۔
چین کی فاتح کھلاری سیکنڈ سیڈڈ چن یوفی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف انڈونیشیاکی کھلاڑی گریگوریہ ماریسکا تونجنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 13-21 اور 17-21 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چن یوفی کا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں مقابلہ تائیوان کی تائی ژو ینگ سے ہوگا








