آکلینڈ۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ جمعہ کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بابراعظم نے شاندار نصف سنچری سکور کرکے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں3500 رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ …
بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ایک اور سنگل میل عبور کرلیا

مزید خبریں
آکلینڈ۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ جمعہ کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بابراعظم نے شاندار نصف سنچری سکور کرکے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں3500 رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ 3542 رنز بنا کر مارٹن گپٹل سے آگے نکل گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 148 ٹی ٹونٹی میچوں میں 3853 رنز بنا رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھارت کے سٹار بلے بازویرات کوہلی 115 میچوں میں 4008 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بھارتی کپتان روہت شرما نے 148 میچوں میں 3853 رنز بنا رکھے ہیں۔








