لندن ۔ 21 فروری (اے پی پی) یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکی اقتصادی پالیسی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1237.67 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کیلئے سودے معمولی تبدیلی کے ساتھ 1238.90 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1233.61 …
یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ
لندن ۔ 21 فروری (اے پی پی) یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکی اقتصادی پالیسی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1237.67 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کیلئے سودے معمولی تبدیلی کے ساتھ 1238.90 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1233.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد گرنے کے بعد 1234.8 ڈالر فی اونس رہے۔









