اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) اٹک پٹرولیم لمیٹڈکے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال2016-17ءکی پہلی ششماہی کے دوران92.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اے پی ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر2016ء کے دوران کمپنی نے3157 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا نفع 1641 ملین …
اٹک پٹرولیم کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 92.4 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) اٹک پٹرولیم لمیٹڈکے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال2016-17ءکی پہلی ششماہی کے دوران92.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اے پی ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر2016ء کے دوران کمپنی نے3157 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا نفع 1641 ملین روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بعد از ٹیکس نفع میں اضافہ سے کمپنی کی فی حصص آمدنی گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کی آمدنی 19.78 روپے فی حصص کے مقابلہ میں38.06 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔









