ٹوکیو ۔ 21 فروری (اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں جولائی کیلئے خام ربڑ کے سودے 1.2 ین (0.4 فیصد ) کم ہوکر 295 ین (2.61 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے جو کہ 24 جنوری کے بعد کم ترین نرخ ہیں۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے …
ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو ۔ 21 فروری (اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں جولائی کیلئے خام ربڑ کے سودے 1.2 ین (0.4 فیصد ) کم ہوکر 295 ین (2.61 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے جو کہ 24 جنوری کے بعد کم ترین نرخ ہیں۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 80 یوان کم ہوکر 20300 یوان (2951.83 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ کیلئے خام ربڑ کے سودے 4.8 امریکی سینٹ گر کر 215.7 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔









